کراچی: شہر قائد میں رات گئے پرانی سبزی منڈی پر کسٹمز اہل کاروں کی ایک کارروائی کے دوران 3 دکان دار زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب کسٹمز نے مبینہ طور پر چھاپا مار کارروائی کی تھی، جس کے خلاف ٹائروں کے تاجروں نے احتجاج کیا، تاجروں نے یونی ورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک رکاوٹیں لگا کر بندکر دیے۔
کسٹمز ذرایع کا کہنا تھا کہ چھاپا مار کارروائی اسمگلنگ کے ٹائروں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی، کسٹمز اہل کاروں کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز نے واقعے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے، جس میں دکان داروں کے احتجاج کے بعد کسٹمز حکام کی فائرنگ کے واقعے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق پرانی سبزی منڈی میں دکان دار احتجاج کر رہے ہیں، جن پر کسٹمز اہل کاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ویڈیو میں پولیس اہل کار بھی نظر آ رہے ہیں، فائرنگ اور بٹ لگنے سے3 دکان دار زخمی ہوئے۔
ادھر پرانی سبزی منڈی کی سڑکیں تاحال بند ہیں، جب کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹمز چھاپے کے معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے، تاجروں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جس کے اندراج کے لیے درخواست وصول کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، ایک دکان دار مبینہ طور پر کسٹمز اہل کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جب کہ 2 افراد بندوق کے بٹ لگنے سے زخمی ہوئے، تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ کسٹمز اہل کار دکانوں سے ٹائر اور نقدی بھی لے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام نے چھاپے سے متعلق علاقہ پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا، نیز، جائے وقوعہ سے ملنے والے خول قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
The post کراچی میں کسٹم اہل کاروں کی فائرنگ سے کئی دکاندار زخمی (ویڈیو دیکھیں) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TJSQT0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box