تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 4 November 2020

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، ایک دن میں 26 اموات ، 1302 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،ایک دن میں 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی جبکہ ایک ہزار302 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونےلگا، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 32ہزار376 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں ایک ہزار302 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد15ہزار317 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 787، ، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 16 ہزار 26 ، گلگت بلتستان میں4 ہزار 320 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

The post پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، ایک دن میں 26 اموات ، 1302 کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kZnaF5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو