تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 3 November 2020

انتظامیہ نان بائیوں کے آگے بے بس، روٹی کی قیمت 30 روپے برقرار

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں انتظامیہ نان بائیوں کے آگے بے بس ہوگئی، سرکاری نوٹی فکیشن کے باوجود روٹی کی 30 روپے میں فروخت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری انتباہ کے باوجود نان بائی مہنگے داموں روٹی فروخت کررہے ہیں، 20 روپے سے زائد وصول کرنے پر کارروائی کا اعلان صرف اعلان رہ گیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے اپنا نرخنامہ جاری کردیا۔ روٹی کا وزن 250 سے بڑھا کر 300 گرام جبکہ قیمت 30 روپےکر دی۔ انتظامیہ نے روٹی کا وزن 250 جبکہ قیمت20 روپے مقرر کی ہے۔

مہنگی قیمت میں روٹی فروخت ہونے کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث اب ہماری پہنچ سے روٹیاں بھی دور ہورہی ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔

The post انتظامیہ نان بائیوں کے آگے بے بس، روٹی کی قیمت 30 روپے برقرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JwkQaF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو