اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔
جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار 502 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار943 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 898 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 400 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں اب تک 46لاکھ43ہزار913 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922 ، پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز سامنے آئے۔
خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آج سے نفاذ ہوگا، جو 31 جنوری 2021 تک رہے گا ، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔
احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکا نفاذ کوروناکےحساس شہروں میں ہوگا، جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔
The post پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی، 1502 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GAZjfU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box