اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے، جس میں عمران خان اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک اور ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان متحرک ہوگئے اور آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو ظہرانے پر مدعو کرلیا ، ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں ایاز صادق کے قومی سلامتی کے منافی بیان کو عوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، فوج مخالف بیانیے پرن لیگ میں تقسیم ہے۔
عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے جبکہ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
The post وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oZWGFW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box