تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 November 2020

جہانگیرترین کی رواں ماہ واپسی بڑا اپ سیٹ، سیاسی تبدیلیاں متوقع

 لاہور: جہانگیر ترین کے رواں ماہ وطن واپسی کے اعلان نے حکومت اور تحریک انصاف میں بھونچال پیدا کر دیا۔

تحریک انصاف کے لندن میں موجود مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے رواں ماہ وطن واپسی کے اعلان نے حکومت اور تحریک انصاف میں بھونچال پیدا کر دیا۔ آنے والے دنوں میں اہم واقعات رونما ہونے والے ہیں بالخصوص حکومت اور تحریک انصاف میں موجود ترین کی حمایتی مضبوط مگر خاموش دھڑے کے فعال ہونے اور عمران خان اور ترین کے درمیان دوری ختم کرنے کی کوششیں تیز ہوں گی جبکہ جہانگیر ترین ملک میں رہتے ہوئے اپنے خلاف تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

ترین کی جانب سے وطن واپسی کے فیصلے کا سبب چند روز قبل وفاقی وزیر پرویز خٹک کی جانب سے جلسہ میں خطاب کے دوران ان پر سخت اور نامناسب الفاظ میں کی جانے والی تنقید ہے جس نے جہانگیر ترین کو اپنی سنگین بیماری کے جاری علاج کے باوجود پاکستان واپسی پر مجبور کر دیا۔

The post جہانگیرترین کی رواں ماہ واپسی بڑا اپ سیٹ، سیاسی تبدیلیاں متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2101974/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو