تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 2 November 2020

مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، قومی کانفرنس

پبی: دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ 

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے مولانا سمیع الحق شہید خدمات قومی کانفرنس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کی عظیم علمی، دینی، سیاسی، سماجی، قومی، ملی اور پارلیمانی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

مولانا حقانی نے کہاکہ مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے مگر افسوس کہ دوسال مکمل ہونے کے باوجود ان کے قاتلوں کو نہ پکڑا جاسکا۔مولانا حامد الحق حقانی نے جید علما کرام پر قاتلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور گزشتہ دنوں مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل خان، پشاور کے مدرسہ زبیریہ میں معصوم بچوں پر حملہ اور مختلف جگہوں پر علما اور اساتذہ دینی مدارس کی پکڑ دھکڑ پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ فی الفور ان قاتلوں کو گرفتار کرے۔

مولانا حامد الحق حقانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف بروقت اقدام کریں اور اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر ممالک عالمی سطح پر اس کے لیے قانون سازی کی جائے اور جب تک فرانس حکومت معافی نہ مانگے اور آئندہ ایسے واقعات کے لیے ٹھوس لائحہ عمل نہ بنائے اس وقت تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہنا چاہیے۔

The post مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، قومی کانفرنس appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2100726/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو