
پنسلوینیا : امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ری پبلکنز پر انتخابی عمل میں خلل ڈال رہے ہیں، ٹرمپ نے آج انتخابات پر سوالات اٹھا کر جھوٹ کا سہارا لیا۔
الیکشن میں ووٹنگ کے موقع پر پنسلوینیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ری پبلکنز پرانتخابی عمل میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کردیا ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے امریکا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے آج انتخابات پر سوالات اٹھا کر جھوٹ کا سہارا لیا، ٹرمپ نے امریکا کو پیچھے دھکیل دیا ہے، افریقی امریکیوں کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔
ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب تک 110ملین سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں، توقع ہے ووٹرز کی تعداد 150ملین سے زیادہ پہنچے گی جو نئی تاریخ رقم کرے گی، ووٹ ڈالنے والوں میں 54 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔
The post ٹرمپ نے جھوٹ کا سہارا لیا، انتخابی عمل میں خلل ڈال رہے ہیں، جوبائیڈن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eoLJIV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box