کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے نانبائیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے روٹی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 250 گرام وزنی روٹی کی قیمت 20 روپے ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والےنان بائیوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد نان بائیوں کی 12روزہ ہڑتال ختم ہوگئی ہے اور کوئٹہ کے اکثر تندور کھل گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی سرکاری قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پورے نہ ہونے پر نانبائیوں نے ہڑتال کردی تھی۔ ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف ہوٹلوں میں چپاتی اور روٹی کی قیمت 30 روپے وصول کی جارہی تھی۔
The post بلوچستان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، روٹی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2100799/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box