اٹک: وزیر اعظم عمران خان آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن اور سکھ یاتریوں کے لیے تیار کی جانے والی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران شرکا سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم دورہ اٹک کے بعد سوات جائیں گے۔
سوات میں وزیر اعظم سیدو شریف اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بڑے پیکیج کا اعلان متوقع
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں تاریخ کے سب سے بڑے صحت پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس میں ہر شہری کے لیے صحت کارڈ پلس کی سہولت کا اجراہوگا، شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پر صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر شناختی کارڈ پر مستقل پتا خیبر پختون خوا کا ہے تو شہریوں کو علاج معالجے کے لیے پیسوں کی بالکل فکر نہیں کرنی چاہیے، ایسے شہری کے پی حکومت کے صحت کارڈ پلس کے ذریعے صحت کی مفت سہولیات کے حق دار ہوں گے۔
The post وزیر اعظم آج حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2U5afFz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box