لاہور: پنجاب حکومت صوبے میں ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اس دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کاڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کردی، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عالمی معیار کابس ٹرمینل بنانے کی منظوری دے دی اور کہا نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا، فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔
اجلاس کے دوران پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہییں، الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خریداری انتہائی شفاف اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ہونی چاہیے، الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی ہوگی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔
The post ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کا مشن، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33vbQKf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box