اسلام آباد: حکومت 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی اسی ہفتے منظوری دے گی، نئی پالیسی سے سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرایع کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی ٹیکسٹائل پالیسی میں برآمدات کا ہدف 20 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت ٹیکسٹائل نے بتایا کہ پالیسی میں گیس بجلی اور دیگر ڈیوٹیوں میں کمی شامل ہے۔ بند ٹیکسٹائل ملز کی بحالی کا پلان بھی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پالیسی سے نئی سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔
وزیر اعظم کی ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات
ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی ایک احسن اقدام ہے۔ ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل پالیسی کے نفاذ سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی 5ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوی وزیر اعظم عمران خان گزشتہ ہفتے دے چکے ہیں۔
The post ٹیکسٹائل سیکٹر سے خوشخبری، بےروزگار افراد کیلئے نوکریوں کے مواقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33vdJGP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box