اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے این سی اوسی کوکوروناپرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا بڑھنے کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی جبکہ وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم کوکوروناکی موجودہ صورتحال،حکومتی اقدامات ، کوروناکےپھیلاؤ اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کی صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی۔
اجلاس کے اعلامیے میں قومی رابطہ کمیٹی نے این سی اوسی کےحالیہ اقدامات کی تائید کرتے ہوئے این سی سی کے ماسک کے استعمال اور مارکیٹس بندش کے اوقات میں کمی کی توثیق کردی۔
قومی رابطہ کمیٹی این سی سی کی ریسٹورینٹ،شادی ہال،اسمارٹ لاک ڈاؤن کےفیصلے کی بھی توثیق کی۔
وزیراعظم نے وبا پر قابو اور شہریوں کےرہن سہن میں توازن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبابڑھنے کے پیش نظراسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔
عمران خان نے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کےآلات کی دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا این سی اوسی فریقین کی مشاورت سے مستقبل کا کورس ترتیب دے۔
وزیراعظم نے این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت کردی۔
The post وزیراعظم کی این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35ZB2J6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box