تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 4 November 2020

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو جیل میں سہولتیں؛ فیاض الحسن چوہان کومایوسی کا سامنا

 اسلام آباد: وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو شہبازشریف اورحمزہ شہباز کوجیل میں سہولتوں سے متعلق معاملے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چند روز قبل جیل خانہ جات کا قلمدان سنبھالنے والے فیاض الحسن چوہان کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں سہولتوں سے متعلق جیل حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا کہ دونوں ملزمان کو خلاف قانون کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی بریفنگ کے بعد فیاض الحسن چوہان نے خود کوٹ لکھپت جیل کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیر تمام امور کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، وزیر اعظم نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں سے جیل میں عام قیدیوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔

The post شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو جیل میں سہولتیں؛ فیاض الحسن چوہان کومایوسی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2101683/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو