تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 December 2020

پاک نیوزی لینڈ‌ پہلا ٹیسٹ: 112 رنز کے مجموعے پاکستان کو 6 وکٹوں کا نقصان

ترنگا : پاکستانی کھلاڑی ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز کے مجموعے پر چھ وکٹ گنوا بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کے شہر ترنگا کے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ سیریز کی پہلی اننگز میں کیویز نے شاہینوں کے پر کاٹ دئیے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو 43 رنز کے مجموعے پر پاکستان کے تین کھلاڑی شان مسعود، عابد علی اور محمد عباس آؤٹ ہوگئے۔

اظہر علی اور حارث سہیل بھی ٹیم کے مجموعے میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور اظہر علی 5 رنز بناکر جبکہ حارث سہیل 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران چھٹے نمبر پر آنے والے فواد عالم بھی 9 رنز بناکر 81 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے دن کا میچ ایک مرتبہ پھر بارش کے باعث روک دیا گیا ہے تاہم میچ روکے جانے سے قبل فہیم اشرف اور کپتان محمد رضوان پچ کر موجود تھے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 112 رنز تک پہنچ چکا تھا۔

The post پاک نیوزی لینڈ‌ پہلا ٹیسٹ: 112 رنز کے مجموعے پاکستان کو 6 وکٹوں کا نقصان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aMFjDG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو