کرائسٹ چرچ : پاکستانی شاہینز نے ٹی 20 میچ میں کنٹربری کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، شاہینز نے 170 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پاکستان شاہینز اور کینٹربری کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر میچ شاہینز نے 170 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں تین پر حاصل کرلیا تھا۔
روحیل نذیر 69 اور حسین طلعت 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کینٹربری کے شین ڈیوی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کینٹربری کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے، ٹائلر لورٹن 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چیمبرلین 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے ماین ٹی ٹوئنٹی میچ لنکن، کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا، پاکستان شاہینز اپنا چوتھا ٹی 20 میچ تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف کھیلے گی۔
The post پاکستان شاہینز نے ٹی 20 میچ میں کینٹربری کو7 وکٹوں سے ہرادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2X1OaJC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box