کراچی : حکومت سندھ نے ایکسپو سینٹر کو کورونا ویکسی نیشن سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ایکسپو سینٹر کوکورونا ویکسی نیشن سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ولڈ چین اور دیگر انتظامات جلد مکمل کیے جائیں گے اور ویکسینیشن مرحلہ وار کی جائے گی جبکہ فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نےڈسٹرکٹ ویکسین کمیٹی کااعلان کردیا ہے ، 7رکنی کمیٹی کی سربراہی ہرضلع کا ڈپٹی کمشنرکرے گا ، کمیٹی میں ایس ایس پی،ڈی ایچ او،ایم ایس اسپتال،دیگرشامل ہوں گے۔
کمیٹی نیشنل ویکسین ٹاسک فورس کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ہے ، کمیٹی ضلعی سطح پرکوروناویکسین کی فراہمی کی نگرانی بھی کرے گی جبکہ کوویڈ ویکیسن آنے کےبعد اس کی چانچ پڑتال بھی ضلعی کمیٹیاں کریں گی۔
خیال رہے وفاقی حکومت نے کرونا ویکسینیشن مہم کے پہلےفیز کیلئےابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اسی تناطر میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں سےکرونا کیلئےمختص اسپتالوں کےعملےکا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کےڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی اور ویکسینیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی فہرست مشاورت سے تیار ہوگی۔
پہلےفیز میں سرکاری، نجی کرونا وارڈز کے عملےکی ویکسینیشن ہوگی، کرونا ویکسینیشن کاپہلا فیزمارچ کے اوائل میں ہونےکا امکان ہے۔
The post کورونا ویکسی نیشن : حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o8YUC6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box