اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈر شپ تلاش کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی، ہمیں پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا، ان 6ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو 2 سال میں اختتام تک پہنچیں۔
اپوزیشن کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈر شپ تلاش کریں۔
امید ہے کہ 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کرونا رہے گا نہ PDM, حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا ان چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو سالوں میں اختتام تک پہنچیں ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئ لیڈرشپ تلاش کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 1, 2021
یاد رہےوزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئیے ملکر پاکستان کو عزت دینے کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عملی طور پرختم ہوچکی، زرداری صاحب نے استعفےدینے سے انکار کردیا ہے، جس پر مولانافضل الرحمان زرداری صاحب سے ناراض ہوگئے، ن لیگ میں الگ الگ باتیں ہورہی ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک تقسیم نظر آرہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فورم فراہم کردیاہے،ایجنڈا بھی دیدیا ہے، اب اپوزیشن کی سنجیدہ لیڈر شپ کو ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
The post 2021 کی پہلی سہ ماہی ، فواد چوہدری نے بڑی پیشگوئی کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38UA1Ds
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box