کراچی : کورنگی سیکٹر 44 اے میں312 دکانیں مسمار کرنے کے نوٹس کے خلاف دکاندارعدالت پہنچ گئے اور دکانیں گرانے سے روکنے کی درخواست دائر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، کورنگی سیکٹر44 اےمیں312 دکانوں کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
دکانیں مسمارکرنے کے نوٹس کے خلاف دکاندار سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے اور کورنگی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی دکانیں گرانے سے روکنے کی درخواست دائر کردی ۔
درخواست میں کہا گیا کہ رفاہی پلاٹ پر1963سےدکانیں قائم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کومتعددباردکانیں ریگولرائزڈکرنےکی درخواستیں دیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ ودیگرکی جانب سےکوئی جواب نہیں دیا گیا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نےدکانیں گرانے کانوٹس جاری کیا، دکانیں گرانےسےغریب دکاندارکا روزگار متاثر ہوگا۔
دائر درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ،کمشنرکراچی اور ڈی جی کےڈی اےودیگرفریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کودکانیں گرانے سے روکا جائے۔
خیال رہے کراچی میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع دینے سےانکار کردیا تھا۔
واضح رہے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کڈنی ہل تجاوزات کیس میں کمشنر کراچی کو دو ہفتے میں غیر قانونی تعمیرات میں ختم کرنے کا حکم دیا اور اسی عرصے میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
The post کورنگی سیکٹر 44 اے میں 312 دکانیں مسمار کرنے کا نوٹس، دکاندارعدالت پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/385rfDA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box