تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 December 2020

24 گھنٹے میں کرونا کے مزید 58 مریض انتقال کرگئے

دنیا بھر میں کرونا وائرس

اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید دو ہزار 475 افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا کے مزید 58 مریض انتقال کرگئے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ مزید 58 کرونا مریضوں کی اموات کے بعد کوویڈ نائنٹین سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی۔

این سی او سی نے اعداد و شمار میں بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 39 ہزار 695 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 475 کیسز مثبت رپورٹ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.2 فیصد ہوگئی، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 537 ہے جن میں سے دو ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے چار ہزار 960 مری صحت یاب ہوئے، جبکہ ملک کرونا وائرس کے 4 لاکھ 35 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک چار لاکھ 79 ہزار 715 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

The post 24 گھنٹے میں کرونا کے مزید 58 مریض انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MnB4o7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو