کراچی : شہر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس کراچی میں سرد موسم کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوائیں 18 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
The post ‘آج موسم سرد اور خشک رہے گا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34TzL6E
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box