تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 December 2020

کراچی : عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

کراچی دھماکہ

کراچی : نیو کراچی میں دعاچوک کے قریب دو منزلہ گھر میں سلنڈردھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور3زخمی ہوگئے، 4بچوں سمیت6افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں دعا چوک کے قریب سلنڈر کے زوردار دھماکے کے بعد عمارت کا حصہ گر گیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کرایک شخص جاں بحق اور3زخمی ہوگئے، سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئیں، سلنڈردھماکے کے باعث گھرکی عمارت کے ایک حصہ کونقصان پہنچا ہے۔ سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حادثہ2منزلہ عمارت میں پیش آیا ہے، 4بچوں سمیت6افراد کو ریسکیو کیا گیا، سلنڈر پھٹنے کے فوراً بعد گھر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اورملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

The post کراچی : عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lDpEIx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو