تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 December 2020

سعودی عرب میں پاکستانی کارکنان کیلئے بڑا اعزاز

ریاض : سعودی میئر کی جانب سے پاکستانی کارکنان کیلئے بڑے اعزاز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات پر انہیں انعام و اکرام سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے منطقہ القصیم کے میئر محمد المجلی نے 40 سال تک بلدیہ القصیم میں قابل قدر خدمات پیش کرنے پر متعدد پاکستانی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق ملاقات کے اس موقع پر میئر محمد المجلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چار دہائیوں کی ریکارڈ مدت تک بلدیہ اور اس علاقے کے عوام کے لیے پاکستانیوں کی مخلصانہ خدمت قابل قدر ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں میئر نے کہا کہ القصیم بلدیہ نے گذشتہ ماہ متعدد رضاکار مرد و خواتین کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا ہے جنہوں نے مختلف قسم کے معاشرتی پروگراموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا ۔

The post سعودی عرب میں پاکستانی کارکنان کیلئے بڑا اعزاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g3ukX6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو