ترنگا : نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے پاکستان کو 373 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈنے اپنی دوسری اننگز180رنز5کھلاری آؤٹ پرڈکلیئرکردی۔
373 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیکھ کر قومی ٹیم کے پاؤں لڑکھڑا گئے، اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر پویلین لوٹ گئے، حارث سہیل صرف 9 رنز پر ہمت ہار گئے۔
اس سے قبل میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور اوپنرز کے درمیان 111 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو اور نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی، کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 373 رنز کاہدف دیا، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 64اسکور ٹام بلینڈل نے بنائے جبکہ ٹام لتھام 53 ، کین ولیمسن 21 ، ہنری نکولس 11 اور واٹلنگ 5اسکوربنانے میں کامیاب ہوئے ۔
گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز اسکور کیے تھے جس کی جواب میں پاکستانی ٹیم نے 239 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، پہلی اننگز میں بھی پاکستانی کی اوپننگ بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تاہم مڈل آرڈر نے مجموعی اسکور کو بہتر کیا اور پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف فالو آن بچایا تھا۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے کیرئیر کی بیسٹ 91 رنز کی اننگز کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔
The post پاکستان کوٹیسٹ میچ جیتنےکیلئے373رنزکا پہاڑ جیسا ہدف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hnGF9p
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box