کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک زندہ ہوں اپنے اندر وزیر اعظم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مدد کی تو لوگوں نے کہا وزیر اعظم بننا چاہتا ہے، میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے سیاست سے بڑا کام کررہا ہوں مجھے وزیر اعظم بننےکا کوئی شوق نہیں ہے، جب تک زندہ ہوں اپنےاندر وزیراعظم ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ’شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن‘ بھی بنا رکھی ہے۔
سابق کرکٹر کرونا کی پہلی لہر کے دوران متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے بلوچستان آئے اور خضدار، مستونگ، پشین، زیارت اور کوئٹہ میں پولیس شہداء کے لواحقین سمیت سینکڑوں افراد میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کیں۔
شاہد آفریدی کے اس عمل کو جہاں لوگوں نے سراہا وہیں مستونگ کے کیڈٹ کالج میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران جب سابق کرکٹر نے صوبے کی پسماندگی کا ذمہ دار بلوچستان کے حکمرانوں کو قرار دیا، تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہد آفریدی پر تنقید کی گئی، بعض صارفین نے لکھا کہ شاہد آفریدی عمران خان کی پیروی کرتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے سیاست میں آنا چاہتے ہیں۔
The post جب تک زندہ ہوں، اپنے اندر کا وزیراعظم ہوں، شاہد آفریدی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34PhkQI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box