تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 December 2020

قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر! بابراعظم نے پریکٹس شروع کردی

آکلینڈ : پاکستان کرکٹ اسکواڈ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کپتان بابر اعثم نے بھی نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے وہ گزشتہ تین روز سے نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری آئی ہے، ٹیم ڈاکٹرز بابر اعظم کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کل قومی ٹیم کے ساتھ کرائسٹ چرچ میں تربیتی سیشن میں شریک ہوں گے، بابر اعظم کے دوسرا ٹیسٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ دو جنوری کو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے کھیلنے کی صورت میں حارث سہیل کو ڈراپ کیا جائے گا۔

The post قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر! بابراعظم نے پریکٹس شروع کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pzl40s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو