تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 December 2020

لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں نیب حکام ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا، جس کے بعد انہیں نیب حکام نے لاہور منتقل کیا۔

آج ہونے والی سماعت میں نیب حکام عدالت سےلیگی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

احتساب عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ دئیے جانے پر خواجہ آصف کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کی جبکہ نیب لاہور نے میرے موکل کو گرفتار کیا، تاہم احتساب عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی۔ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کیخلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، خواجہ آصف نے اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو چھپایا، خواجہ آصف مختلف ادوار میں وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی رہے۔

نیب کے مطابق عوامی عہدے رکھنےسے قبل خواجہ آصف کے اثاثہ جات51لاکھ پرمشتمل تھے، دوہزار آٹھ تک تک مختلف عہدوں پر رہنےکےبعد انکےاثاثہ جات221ملین ہوگئے، خواجہ آصف کی آمدن انکےاثاثوں سےمطابقت نہیں رکھتی۔

نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک نیب نےکوئی تفتیش نہیں کی جبکہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

The post لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38RZ7Ts
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو