واشنگٹن: امریکا میں ایسے گھر کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا جس میں قید خانے قائم ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورماؤنٹ میں ایسا گھر فروخت کیا جارہا ہے جو ماضی میں جیل رہ چکا ہے جس میں قید خانے بھی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنی نوعیت کے اس انوکھے گھر کی فروخت نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ورماؤنٹ میں قائم اس گھر کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس مکان کی منفرد بات یہ ہے کہ گھر کے شمالی حصے میں 7 قید خانے قائم ہیں۔
اس حوالے سے کہا یہ جارہا ہے کہ مذکورہ گھر 1969 میں جیل تھا۔ یہاں موجود قید خانوں کو ہوبہو ایسے ہی رکھا گیا ہے جبکہ دیگر حصوں کی مرمت کی گئی ہے۔
اس گھر میں قید خانوں کے علاوہ چار بیڈرومز، دو باتھ رومز اور خوبصورت کچن موجود ہے۔
The post انوکھا گھر برائے فروخت، حقیقت آپ کو حیران کردے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n5LJjZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box