مردان : خیبر پختونخوا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مردان ڈسٹرکٹ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معروف گلوکارہ کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ نیل گل کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔
The post ہوائی فائرنگ کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34UItBO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box