تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 26 December 2020

پارسل گھر پہنچانے والے موٹر سائیکل سوار نے ڈاکووؤں کو مار بھگایا

کراچی: گلشن اقبال میں پارسل پہنچانے کا کام کرنیوالے بہادر موٹر سائیکل سوار نے ڈکیتی کیلیے آنیوالے ڈاکوؤں کو قابو کر کے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنا کر انھیں بھاگنے پر مجبور کر دیا جب کہ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلشن اقبال میں شاہد حسین نامی موٹر سائیکل رائیڈر ایک گھر پر پارسل پہنچانے کے لیے آیا تو تعاقب میں آنے والے 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی تو اس دوران شاہد حسین نے مزاحمت کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو قابو کر کے اسلحہ چھین لیا جس کے بعد دونوں ڈاکو موقع سے جان بچا کر بھاگ گئے جبکہ ڈاکوؤں سے چھینے جانے والا اسلحہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی عمریں کم تھیں چاہتا تو ان پر فائرنگ کر سکتا تھا لیکن میں نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔

 

The post پارسل گھر پہنچانے والے موٹر سائیکل سوار نے ڈاکووؤں کو مار بھگایا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2122576/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو