تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 29 December 2020

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم نے پاکستان ریلوے کی خوش حالی کے لئے ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ریلوے کالونیوں میں فوری بجلی کے میٹرز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ریلوے کالونیوں میں 25ہزاربجلی کے میٹرز ہنگامی طور پر لگانے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹرز نصب نہ ہونے کی رپورٹ وزیراعظم پیش کی گئی، وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بجلی میٹرز کی عدم تنصیب کے باعث ریلوے کو ہونے والے تفصیلات وزیراعظم کےسامنے رکھیں، رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب کا نقصان ہوتا ہے، ریلوے ملازمین سالہاسال سے بجلی استعمال کرتےرہے اور مالی بوجھ ریلوے پر پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں ریلوے کو ملنے والے نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی، وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کی جائے اور چار ماہ میں اس عمل کو مکمل کیا جائے، ساتھ ہی وزیراعظم نے بجلی میٹرز کے معاملےکی مانیٹرنگ کیلئےکوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی اور وزیراعظم آفس کے ایک آفیسر کو بجلی میٹرز کے معاملے کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خزانےکی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، امانت سمجھ کر خرچ کرینگے، خزانےکو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

The post وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا حکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JxGUlO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو