آکلینڈ : پاک نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا، فہیم اشرف نے کہا ہے کہ آخری میچ سے بہت سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کا کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن جاری ہے، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں کیں، شاہینوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کھیلا جائے گا، فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ سیریز کا آخری میچ ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی سیریز کا اختتام فتح سے کرنا چاہتے ہیں۔
فہیم اشرف نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کی کنڈیشنز ترنگا سے مختلف ہیں، آخری میچ سے بہت سیکھا، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
قومی کرکٹر فہیم اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن میں کنڈیشنز کے مطابق باؤلنگ کرنے کی تیاری کی۔
The post پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: میچ کا اختتام فتح سے کرنا چاہتے ہیں، فہیم اشرف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o9EbOo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box