واشنگٹن:بیس جنوری کو عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں تین ماہ کی پابندی کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، عالمی وبا کرونا کے باعث امریکیوں کی ملازمتوں کےتحفظ کیلئے یہ پابندی لگائی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پابندی کے خاتمےپر صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلسل توسیع کی جاتی رہی، پابندی کے باعث غیر ملکیوں کی درخواستوں پر پیشرفت مزید تاخیرکا شکار ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا : قریبی ساتھی نے بھی ساتھ دینے سے انکار کردیا
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی امیگریشن پر پابندی کےحکم نامے پر تنقید کرتی رہی ہے، نومنتخب صدر بائیڈن عہدہ سنبھالنےکےبعد حکم نامہ واپس لےسکتےہیں۔
The post ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o6zqoV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box