اسلام آباد : قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے،رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 13فیصدرہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 15اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،10میں کمی،21میں استحکام رہا،دسمبر کے آخری ہفتےمیں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آئی، گزشتہ ہفتےکے مقابلے میں مہنگائی میں اعشاریہ 69فیصد کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز11فیصد، آلو،مرغی 9فیصد،ٹماٹر ساڑھے4فیصدسستاہوا جبکہ رواں ہفتے چینی،دال ماش،کھانے کا تیل ،انڈے،آٹا مہنگاہوا۔
گذشتہ روز ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ اعدادو شمار جاری کئے جس میں بتایا گیا تھا کہ دسمبر2020میں ملک میں مہنگائی کی شرح 8فیصد رہی اور مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں بجلی 96.5فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے پیاز کی قیمت 29فیصد اور ٹماٹر27فیصدسستے ہوئے، سبزی19فیصد، چینی 18فیصد، آلو13فیصد اور گندم 4فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں مہنگائی میں 0.7فیصد کمی دیکھی گئی۔
The post رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ اعداد وشمار جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38Z4xwm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box