تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 January 2021

پی ایس 43: پیپلزپارٹی امیدوار” کرونا وائرس” میں مبتلا

سانگھڑ: پی ایس 43 کے ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا ملاہے ، جہاں ان کے امیدوار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جام شبیر علی گزشتہ دو ہفتے سے الیکشن مہم میں مصروف تھے۔

پی ایس 43 سانگھڑ تھری سے پی پی پی امیدوار جام شبیر علی خان نے طبیعت ناسازی کے باعث جامشورو لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ کرایا ، جس کا نتیجہ مثبت آیا، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر جام شبیرعلی خان نےخود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 43 پر 16 فروری کو ضمنی الیکشن ہوگا، جہاں پیپلز پارٹی کے جام شبیر اور پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو مد مقابل ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ایس 43سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے جام مدد علی کامیاب ہوئے تھے جو گذشتہ سال  13نومبر کو کرونا وائرس کی عالمی وبا کا شکار ہوکر خالقِ حقیقی سے جاملے تھے،جام شبیر علی خان مرحوم رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی خان کے صاحبزادے ہیں۔

The post پی ایس 43: پیپلزپارٹی امیدوار” کرونا وائرس” میں مبتلا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ywpiug
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو