ریاض: کوروناوائرس کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے زکام کا شکار افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی۔
غیرملکی خبررساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زکام کا شکار افراد اگر کورونا ٹیسٹ کرائیں تو رپورٹ متاثر نہیں ہوتی اور نہ ہی ٹیسٹ کے مراحل میں کوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
وزارت کے مطابق زکام کی حالت میں کووڈ 19 ٹیسٹ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سعودی عرب میں مقامی خاتون نے محکمہ صحت سے دریافت کیا تھا کہ وہ زکام کی دائمی مریضہ ہیں جس کے باعث گھٹن بھی محسوس ہوتی ہے، کیا کورونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ متاثر ہوسکتی ہے؟۔
جس پر وزارت صحت نے نفی میں جواب دیا اور کہا کووڈ19 ٹیسٹ محفوظ رہے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جبکہ حکومت نے وبا کو مزید محدود کرنے کے لیے اقدامات سخت کردیے ہیں۔
The post کوروناوائرس: کیا آپ نزلہ وزکام کا شکار ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39vSb03
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box