تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 January 2021

کوروناویکسین: کراچی کے حوالے سے اہم پیش رفت

کراچی: شہرقائد کے 6 اضلاع میں 10 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں 3، شرقی میں2 اور ضلع جنوبی میں2 ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع غربی میں 1، ملیر اور کورنگی میں بھی ایک ایک ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے۔

ڈاکٹر ندیم کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال، خالقدیناہال اور آغاخان میں ویکسی نیشن سینٹر قائم ہیں۔ جبکہ چلڈرن اسپتال ناگن، نیوکراچی اور سندھ گورنمنٹ قطراسپتال میں بھی مرکز تیار کیا گیا۔

کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسی طرح لیاقت آباد اور سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں بھی ویکسین مرکز قائم ہوگیا۔ ڈاؤکیمپس یونیورسٹی روڈ کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں بدین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں بھی مراکز تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کوروناویکسی نیشن کے لیے تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

The post کوروناویکسین: کراچی کے حوالے سے اہم پیش رفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j5kK7C
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو