تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 January 2021

خیبرپختونخوا شہریوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کے پی شہریوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، خیبرپختونخوا کومبارکبادپیش کرتا ہوں، کےپی کے4کروڑشہریوں کوہیلتھ انشورنس کی سہولت دی گئی ہے، مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا، ہیلتھ انشورنس کے تحت 400سرکاری ونجی اسپتالوں میں علاج کرایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کےپی حکومت کامران بنگش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کےپی حکومت کاشہریوں کوبلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کردیا ہے ، صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ نبھایا، جنوبی اضلاع کےشہریوں کیلئے صحت کارڈپلس آج دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی محمودخان آج ڈی آئی خان اورٹانک کا دورہ کریں گے ، عمران خان کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کیلئے کوشاں ہیں۔

The post خیبرپختونخوا شہریوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعظم کی مبارکباد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MIk8c8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو