تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 28 January 2021

سعودی خواتین کے لیے ایک اور اہم اعزاز

ریاض: سعودی فٹبال لیگ نے کھیلوں کے لیے 62 خواتین کو ریفری مقرر کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال لیگ کی جانب سے مقرر کی جانے والی 62 خواتین کھیلوں میں بطور ریفری اپنی ذمےداریاں نبھائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 62 خواتین میں سے 18 کا تعلق سعودی دارالحکومت ریاض، 28 جدہ، 14 مشرقی ریجن اور 3 شہر مدینہ منورہ سے ہے، نئی بھرتی کی جانے والی خواتین کو خصوصی کورسز کرائے گئے۔

سعودی فٹبال لیگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین کو 2 کورس کروائے گیے۔ پہلا کورس مشرقی ریجن میں ہوا تھا جبکہ دوسرا ریاض میں منعقد کیا گیا تھا، نئی ریفریز کو اجازت نامہ آن لائن تقریب کے دوران دیا گیا۔

خیال رہے کہ نئی بھرتی ہونی والی ریفری خواتین کے فٹبال مقابلوں کے لیے مختص ہوں گی۔

The post سعودی خواتین کے لیے ایک اور اہم اعزاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39p2h2K
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو