راولپنڈی: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بندر اور ریچھ کے گلی محلوں میں تماشوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان تماشوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں بندر اور ریچھ کے گلی محلوں میں تماشوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن ہفتہ رواں جاری کیا جائے گا، بندر اور ریچھ کو گلی محلوں میں نچانے والے مالکان ان جانوروں پر انتہائی تشدد کر کے انھیں یہ سکھاتے ہیں جس پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پابندی کے نوٹیفیکیشن کے بعد صوبہ بھر میں بندر اور ریچھ کے تماشے،ڈانس کرانے والوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا جائے گا ۔
The post پنجاب بھر میں بندر اور ریچھ کے تماشوں پرپابندی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2125589/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box