واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں 19 گھرب ڈالر کرونا ریلیف بل منظور ہوگیا، امدادی بل 212 کے مقابلے میں 219 ووٹ سے منظور ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے کرونا ریلیف بل کی منظوری دے دی، جس کے ذریعے کاروبار، مقامی حکومتوں اور مالی مشکلات کا شکار افراد کی مدد کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان میں امدادی بل 212 کے مقابلے میں 219 ووٹوں سے منظور ہوا ہے۔
صدارت سنبھالنے کے بعد یہ قانون سازی میں صدر جو بائیڈن کی پہلی کامیابی ہے، ڈیموکریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ معیشت کا پہیہ چلانے کےلیے امدادی پیکج بہت ضروری ہے۔
دوسری جانب ریپبلکن پارٹی نے ریلیف بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 کھرب ڈالرز کے امدادی پیکج سے خزانے پر بوجھ پڑے گا۔
The post امریکی ایوانِ نمائندگان میں 19 کھرب ڈالر کا کرونا ریلیف بل منظور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pX89Fj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box