اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 176 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 23 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 1176 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 836 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 38 ہزار 920 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1176 کیسز مثبت آئے، ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایک 562 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 973 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 227 ہے۔
The post کرونا مریضوں کی اموات میں کمی واقع ہونے لگی، 24 گھنٹے میں 23 افراد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dU6r5u
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box