تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 24 February 2021

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، مارچ2023 تک بھی پی ڈی ایم ناکام ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور اوپن بیلٹ سے ووٹ کو عزت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، مارچ2023 تک بھی پی ڈی ایم ناکام ہی ہوگی، 2023تک حکومت اور وزیراعظم اپنی مدت کا آخری دن بھی پورا کریں گے۔

‘پی ڈی ایم نے مودی کو خوش کرنےکیلئے 26 مارچ کا انتخاب کیا’

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ضد کی سیاست خود اپوزیشن کے لیے خطرہ بن چکی ہے، پی ڈی ایم2023 تک حکومت کے خلاف منصوبے بناتی رہے گی، عام انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر کام کا آغاز ہوچکا، شفاف انتخابات کیلئے حکومت نیک نیتی سےکام کررہی ہے، عوامی فلاح وبہبود کیلئےحکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

دریں اثنا طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی مفادمیں اپوزیشن کوبھی مثبت کردار اداکرنا چاہیے، انشااللہ سینیٹ الیکشن میں بھی حکومت ،ہم کامیاب ہوں گے۔

The post اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bGVFwJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو