اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے ہم ہمیشہ امن کی خاطرکھڑے رہے ہیں اور مسائل بات چیت سےحل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے کہا بھارت نےغیرقانونی اورغیرذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کی اور پاکستان نے قابل فخراورپُراعتمادقوم کی حیثیت سے بھارتی ردعمل کا جواب بھرپورعزم کےساتھ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پردیا۔
I congratulate the entire nation & salute our Armed Forces on the 2nd Anniversary of our response to India’s illegal, reckless military adventure of air strikes against Pakistan. As a proud & confident nation, we responded with determined resolve at a time & place of our choosing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاربھارتی پائلٹ کو کیا، ہم ہمیشہ امن کی خاطرکھڑےرہےہیں اور تصفیہ طلب مسائل بات چیت سےحل کرنےکیلئےآگےبڑھنے کو تیار ہیں۔
We also demonstrated to the world Pakistan’s responsible behaviour in the face of India’s irresponsible military brinkmanship, by returning the captured Indian pilot. We have always stood for peace & remain ready to move forward to resolve all outstanding issues through dialogue.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
عمران خان نے ایل او سی پرسیزفائرکی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا مزیدپیشرفت کیلئےسازگارماحول تیارکرنےکی ذمہ داری بھارت پرہے، کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ پوراکرنےکیلئےبھارت ضروری اقدامات کرے اور یواین قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے۔
I welcome restoration of the ceasefire along the LOC. The onus of creating an enabling environment for further progress rests with India. India must take necessary steps to meet the long-standing demand & right of the Kashmiri people to self determination acc to UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
خیال رہے 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔
The post آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ، وزیراعظم کی قوم اورمسلح افواج کو مبارکباد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bJDDtB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box