اسلام آباد : بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کہنا ہے کہ کشمیرکےساتھ کیاہورہاہے،اس پرہمیں تھوڑااطمینان سےسوچنا ہے، میرے خیال میں امن ہونا چاہئے، چاہتا ہوں امن رہے، اورہم امن سے رہ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت اسٹینڈ آف کے 2 سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کااہم بیان منظرعام پر آگیا تاہم ابھی نندن کایہ بیان ابھی تک منظرعام پرنہیں آیا تھا۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے طیارےکے تباہ ہونے کے بعد ، علاقے سے متعلق استفسار اور میڈیکل چیک اپ کےدوران کے تاثرات بیان کئے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپرسےمجھےدونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا ، گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ، مجھےدونوں ملک اور سارےلوگ بھی ایک جیسےہی لگے۔
بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ مجھےکافی گہری چوٹ لگی تھی اورمیں ہل نہیں پارہاتھا، میں نےکوشش کی یہ جاننےکی کہ کون سےملک میں ہوں،ا مجھے جب لگا کہ میں اپنے ملک میں نہیں تومیں نےبھاگنےکی کوشش کی تو میرےپیچھےلوگ آئےاوران کاجوش کافی اونچا تھا ،وہ لوگ چاہتے تھے کہ وہ مجھے پکڑ لیں تاہم اسی وقت پاکستان آرمی کے 2جوان آئے، جوانوں نے مجھے پکڑا اور بچایا۔
ابھی نندن کا کہنا تھا کہ ایک پاکستانی آرمی کے کپتان تھے وہ آئے، انہوں نے بچایا اور اپنے یونٹ تک لے گئے، جہاں مجھے فرسٹ ایڈ دیا گیا،اس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میری جانچ ہوئی، کافی خاطر داری کے ساتھ میں تب سے یہاں پر ہی ہوں۔
کشمیر کے حوالے سے بھارتی پائلٹ نے کہا کہ کشمیرکےساتھ کیا ہورہا ہے وہ نہ آپ کو پتہ ہے نہ مجھے ، ہمیں تھوڑا اطمینان سے سوچنا ہے، پاکستان کی فوج عمدہ پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل ہے ، میں نے پاک فوج کوپیشہ ورانہ اور نڈر پایا، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے۔
ابھی نندن کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، میرے خیال میں امن ہوناچاہئے،ا میں چاہتا ہوں امن رہے،اور ہم امن سے رہ سکیں۔
The post آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے2سال مکمل، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظرعام پر آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q2FRcy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box