تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 26 February 2021

فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا سول اور ملٹری قیادت نےجنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینٖڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27 فروری یادگاردن میں سےایک ہے ، ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعےکی فیصلہ سازی کا حصہ تھا ، اس دن سول اور ملٹری قیادت نےجنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے ، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نےپوری پاکستانی قوم کاسرفخرسےبلندکیا، پاکستان نے ثابت کیا کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دےگا، اک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایل او سی پرجنگ بندی معاہدےکی بحالی مثبت پیشرفت ہے،دیکھنا ہو گابھارت جنگ بندی معاہدےکی کس حدتک احترام کرتاہے، بہادرکشمیری اپنےحق خود ارادیت کےحصول کےلیےپرعزم ہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئےبھارت کوکشمیریوں کاحق خودارادیت دینا ہوگا۔

سینئروزیرپنجاب علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی طیارہ گرانے کے 2سال مکمل ہونےپراپنے بیان میں کہا آج کادن افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کیلئےباعث فخرہے، 2سال قبل ہمارےسپوتوں نےمادروطن کےدفاع کی نئی مثال قائم کی، عددی اکثریت کےمقابلےمیں لا زوال حوصلوں،جرات کی داستان رقم ہوئی، آج قوم اپنےفوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، امن کے حامی ہیں لیکن اگرچیلنج کیاگیاتودوبارہ ایساہی جواب دیں گے۔

The post فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bNTtnb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو