مسقط: خلیجی ملک عمان میں غیرملکیوں کے رہائشی قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ملازمین آجر سے پیشگی منظوری لیے بغیر ملازمت منتقل کرسکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان میں رہائشی قانون میں تبدیلی کے بعد غیرملکی ملازمین کو آجر سے پیشگی منظوری ‘این او سی’ درکار نہیں ہوگی اور وہ اطلاع کیے بغیر اپنی ملازمت دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل غیرملکی ملازمین کو نوکری بدلنے سے پہلے اپنے آجر سے منظوری لینا پڑتی تھی لیکن قانون میں ترمیم کے بعد یہ شرط ختم کردی گئی، کام کا معاہدہ ختم ہونے پر ورکرز اپنی پہلی ملازمت چھوڑ سکتے ہیں، یہ حکمت عملی عمانی اور غیر ملکی کارکنوں کے مابین مسابقت میں اضافے کا باعث بنے گی۔
سلطنت عمان کا غیر ملکی ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ
عمان میں ہیومن رائٹس کمیشن نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔ خیال کیا جارہا ہے ان تبدیلیوں سے مقامی افراد اور غیر ملکیوں کی اُجرتوں میں پائے جانے والے فرق کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔ جبکہ وہ غیرملکی کو اپنے آجر سے اجازت نہ ملنے پر ملک چھوڑ جاتے تھے ممکنہ طور پر اس صورت حال میں بھی کمی واقع ہوگی۔
واضح رہے کہ غیرملکی ملازمین سے متعلق سعودی عرب میں بھی قانونی تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں۔
The post عمان: غیرملکی ملازمین کے لیے قانون میں ترمیم کردی گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YIbCMW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box