اسلام آباد : پاکستان میں کورونا نے مزید 31 افراد کی جان لے لی اور 1500 سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوگئے ، جس سے اموات کی تعداد 11ہزار 800 سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ صورتحال سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کوروناسے 24 گھنٹے میں31 کورونامریض انتقال کرگئے اور ایک ہزار508کوروناکیسزرپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں تاحال 11 ہزار883 کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ کوروناکےفعال کیسزکی تعداد32ہزار889 اور کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ 24گھنٹے میں44 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں ابتک 80 لاکھ 85 ہزار427 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور ایک ہزار 971 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 311، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 919، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 803، بلوچستان میں 18 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 912، اسلام آباد میں 41 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 100 کیسز سامنے آئے۔
The post پاکستان میں کورونا نے مزید 31 افراد کی جان لے لی ، 1500 سے زائد کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3czbiZ4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box