اسلام آباد: ملک بھر میں انسدادکورونامہم کا آغازآج ہوگا ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد کورونا مہم کا آغاز آج 11 بجے ہوگا، وفاق اور صوبوں میں انسداد کورونا مہم کی تقاریب منعقد کی جائےگی۔
این سی اوسی میں تقریب کی صدارت وفاقی وزیراسد عمرکریں گے جبکہ صوبائی سطح پرمنعقدہ تقاریب کے مہمان خصوصی وزرائےاعلیٰ ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ اوجھا ویکسی نیشن سینٹرمیں تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی تقاریب میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب کوروناویکسین لگانے کی تقریب آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی ، جہاں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار انسداد کورونا ویکسی نیشن کا افتتاح کریں گے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو اور دوسرے مرحلے میں عمررسیدہ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائی گی ، کورونا ویکسین لگانے کے لیے پنجاب میں مراکز قائم کر دیے ہیں۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا اور پاکستان بھی کورونا ویکسی نیشن والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا تھا۔
پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین پمز اسپتال کے ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو لگائی گئی۔
The post ملک بھر میں انسداد کورونا مہم کا آغاز آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oKf97S
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box