اسلام آباد: پاکستان نے سعودی شہریوں کے لیے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کو صرف36ریال پراسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی تاہم سعودیوں کے لیے بزنس ویزا کی فیس برقرار رہے گی۔
قونصل جنرل نے کہا ہے کہ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس90دن کیلئے100 ڈالر ہوگی۔
خالد مجید کا مزید کہنا تھا کہ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس1سال کے لیے 150 ڈالر رکھی گئی ہے۔ جبکہ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس2سال کے لیے 200ڈالر ہوگی۔
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر بڑی پابندی عائد کردی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت اور تجارت کے فروغ کو آسان کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے پاکستان سمیت20ممالک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
The post ویزا سے متعلق پاکستان کا سعودی شہریوں کیلئے بڑا ریلیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cO57R9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box